نیشنل ہائی وے، اسٹیل ٹائون موڑ پر سانحہ مچھ کے خلاف دھرنا جاری

0
69

کراچی: مچھ میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کے خلاف کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں۔ نیشنل ہائی وے اسٹیل ٹائون موڑ پر شیعہ علما کونسل اور آل شیعہ حیدر قرار کے علما کا دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں عورتوں بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

ٹھٹھہ سے کراچی اور کراچی سے دوسرے اضلاع میں جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

علماء کونسل کا کہنا ہے کہ جب تک دھرنے پر بیٹھے ہزارہ کمیونٹی کے مطابات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رہے گا اور جب تک وزیر اعظم شہدا کے ورثہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرتے دھرنا جاری رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں