کراچی میں احتجاج، پی آئی اے کے آپریشن شدید متاثر

0
37


کراچی: شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری احتجاج اور روڈ بندش کی وجہ سے  پی آئی اے کے آپریشن شدید متاثر ہوگئے۔

کراچی ائیرپورٹ کے راستوں پر شدید ٹریفک کے باعث مسافروں اور عملے کو پہنچنے میں دشواری کا سامنہ ہے۔ کراچی سے روانگی والی متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔ کراچی سے پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کے باعث اندرون ملک دوسری پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی اور لاہور کی پروازیں پی کے 304 اور 305 منسوخ ہوئی ہیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 308 اور 309 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوں گی۔ پی کے 308 تاخیر کے ساتھ 6 بجے شام روانہ ہوگی اور پی کے 309 رات 9 بجے پرواز بھرے گی۔ کراچی تا پشاور پی کے 350 اور کراچی تا فیصل آباد پی کے 340 تاخیر کے ساتھ شام 6 بجے روانہ ہوں گی۔ کراچی تا دبئی پرواز پی کے 213 بھی ڈیڑھ گھنٹا تاخیر سے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق تمام مسافروں سے التماس ہے کہ وہ بروقت معلومات کے لئے فلائیٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں۔گھروں سے فلائیٹس کے لئے نکلتے ہوئے وقت رکھ کر نکلیں اور کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں