ادیب و شاعر اور صحافی انور پیرزادو کا یوم وفات

0
152

تحریر: آغا نیاز مگسی

سندھی اردو اور انگریزی کے صحافی، ادیب اور شاعر انور پیرزادو 25 جنوری 1945ء کو بالھریجی تعلقہ ڈوکری ضلع لاڑکانہ میں پیدا ہوئے تھے۔1969ء میں انہوں نے انگریز ادبیات میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور اسی برس سندھ یونیورسٹی میں لیکچرار کے طور پر عملی زندگی کا آغاز کیا۔ 1970ء میں وہ کچھ وقت کے لئے پاکستان ایر فورس میں بھی رہے مگر ایک سیاسی خط لکھنے کی پاداش میں گرفتار ہوئے اور پھر انہوں نے صحافت کو اپنی زندگی کا محور بنالیا۔ وہ لاڑکانہ اور سکھر میں ڈان کے نامہ نگار کے فرائض انجام دیتے رہے تھے اوروہ عوامی آواز، برسات، سندھ ٹریبیون اور ریجنل ٹائمز آف سندھ کے مدیر رہے تھے۔ انہوں نے آزادی صحافت کی جدوجہد میں دو مرتبہ جیل یاترا بھی کی تھی۔ انور پیرزادو کی سندھی شاعری کا مجموعہ ” اے چند بھٹائی کھے چھیجن ” کے نام سے اشاعت پذیر ہوا تھا جبکہ انگریزی کتب میں سندھ گزیٹئر، لاڑکانہ گزیٹئر اور بے نظیر بھٹو اے پولیٹیکل بائیو گرافی شامل ہیں۔ 7 جنوری  2007 میں ان کا انتقال ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں