چترال: چترال میں شادی کیلئے آنے والے غیر مقامی افراد کیلئے کریکٹر سرٹیفکیٹ لانا لازمی ہوگا۔ چترال سے تعلق رکھنے والی خواتین پر تشدد اور قتل کے بڑھتے واقعات کے باعث رشتے کے لیے آنے والے افراد کی تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔
ایم پی اے وزیر زادہ نے بتایا کہ ایس او پیز کے تحت غیر مقامی نوجوان شادی سے پہلے اپنے ضلع کی پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لائیں گے۔ چترال کی انتظامیہ این او سی جاری کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ قرار داد پر عمل درآمد کا مقصد لڑکیوں کو شادی کے نام پر دھوکے سے بچانا ہے۔