لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کی مشکلات میں اضافہ، پنجاب حکومت کی جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وحید خان جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر 30 نومبر کو سماعت ہوگی۔ پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے زریعے جاوید لطیف کی ضمانت منسوخی کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔
سیشن کورٹ نے جاوید لطیف کی ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دیا تھا اور جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف بیانات دینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جاوید لطیف ضمانت پر جیل سے رہا ہو گئے تھے۔