مولوی سے 23 ہزار کا تعویز لینے کے باوجود شادی نہ ہونے پر نوجوان تھانے پہنچ گیا

0
45

رحیم یارخان: مولوی سے 23 ہزار روپے دے کر شادی کا تعویز لینے کے باوجود 8 دن میں نوجوان کی شادی نہ ہوسکی اور متاثرہ نوجوان شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

متاثرہ نوجوان نے پولیس کو تحریری درخواست میں شکایت درج کروادی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مولوی نے تعویذ دے کر 8 دن میں شادی ہونے کا وعدہ کیا۔ چار ماہ ہوگئے شادی ہوئی نہ 23 ہزار روپے واپس ملے ہیں۔

تھانہ اقبال آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی سے 23 ہزار روپے برآمد کرکے نوجوان کے حوالے کردئیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں