سابق صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کی کارروائی 14 جولائی تک ملتوی کردی

0
66

کراچی: احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری، انور مجید اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 14 جولائی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت میں پارک لین ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نےعدالت کو بتایا کہ یہ جان بوجھ کر قرض ڈیفالٹ کا مقدمہ ہے اسٹیٹ بینک نے ایکشن لینا تھا۔ جس پر نیب نے کہا آصف زرداری کیخلاف اختیار کے ناجائز استعمال، دھوکہ دہی، فراڈ کا مقدمہ ہے۔

عدالت نے آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم نے نوٹس وصول کرلیا آج ہی جواب دیں گے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ کرے، آج ہی آصف زرداری سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا مجھے اپنی درخواست پر دلائل کے لیے وقت درکار ہے۔ کیس کی مزید کاروائی 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں