کراچی: سندھ پولیس میں کورونا کے وار مستقل جاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق 54 سالہ پولیس اہلکار شکیل احمد کورونا میں مبتلا ہوکر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اہلکار شکیل احمد سولجر بازار تھانے میں تعینات تھا، 4 جون سے اسپتال میں زیرعلاج تھا۔
سندھ پولیس میں کورونا مرض کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ سندھ پولیس میں ابتک 449 پولیس افسران و اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔
112 پولیس اہلکار صحت یاب ہوچکے، 309 مختلف جگہ قرنطینہ میں ہیں اور کراچی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تعداد 6 ہے۔