جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس فائنل اور بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان

0
66

کراچی: ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل اوربی ڈی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی عائشہ لیاقت احمد بنت سید لیاقت احمد سیٹ نمبر203049 نے1472 نمبرز کے ساتھ پہلی، ایمن رزاق بنت عبدالرزاق سیٹ نمبر 203046 نے 1434 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ اقرا فراز حسین بنت فراز حسین سیٹ نمبر 203103 نے 1423 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 297 طلبہ شریک ہوئے، 238 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 59 طلبہ ناکام قرار پائے۔کامیابی کا تناسب80.13 فیصدرہا۔

بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کے امتحانات میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے حسان یعقوب ولد احمد یعقوب سیٹ نمبر 208017 نے 804 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن، ماہین اسلم بنت محمد اسلم سیٹ نمبر 208069 نے 783 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ مدیحہ رفیع بنت رفیع احمد قریشی سیٹ نمبر 208070 نے 775 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 102 طلبہ شریک ہوئے، 89 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 13 طلبہ ناکام قرار پائے۔کامیابی کا تناسب 87.25 فیصد رہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں