سندھ کابینہ میں ردوبدل وزراء کی حلف برداری تقریب آج 7 بجے ہوگی

0
140

کراچی: سندھ کابینہ میں تبدیلی چار وزرا کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی۔ سندھ کابینہ میں شامل تین وزرا ایک مشیر کو فارغ کیےجانے کا امکان ہے۔ سہیل انور سیال، نثار کھوڑو، ہری رام کو سندھ کابینہ سےفارغ کرنے کا امکان ہے۔

پیپلزپارٹی قیادت کی مشاورت سے سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ سعید غنی سے محکمہ تعلیم ناصر شاہ سے اطلاعات کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سردار شاہ کو وزیر تعلیم اور سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانےپر غور کیا گیا۔۔اسماعیل راہو سے زراعت تیمور تالپور سے انفارمیشن ٹیکنالاجی کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جام خان شورو، گیان چند، ضیا عباس کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔

جام اکرام سے اینٹی کرپشن کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ. کیا ہے۔۔معاون خصوصی بنگل خان مہر کو اینٹی کرپشن کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ صوبائی وزیر اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دیئے جانےکا فیصلہ کیا ہے۔ مکیش کمار کو وزیر خوراک گیان چند کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا جائے گا۔ تیمور تالپور کو وزیر جنگلات بنایا جائے گا۔

تنزیلہ قمبرانی کو وزیراعلی کا معاون خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی بنایا جائے گا۔ منظور وسان کو وزیراعلی کا مشیر زراعت بنانےکا امکان ہے۔

وزیراعلی کے پانچ معاونین خصوصی تعنیات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاض شیرازی، رسول بخش چانڈیو، ارباب لطف اللہ کو وزیراعلی کا معاون خصوصی بنایا جائے گا۔ ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر سماجی بہبود بنائے جانے کا امکان ہے۔ لیاقت آسکانی ایاز مہر کو بھی سندھ کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں