ہندوستان کا دہشتگردانہ چہرہ پورے دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا، سول سوسائٹی

0
190

گوادر: سول سوسائٹی گوادر کی جانب سے سیاسی و سماجی شخصیات کی قیادت میں کشمیر یکجہتی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء سیرت النبی چوک سے گوادر پریس کلب گوادر تک نعرہ لگاتے ہوئے پہنچ گئے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر ارشد کلمتی، عتیق الرحمان نواب، در محمد چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ سال اسی روز مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے غاضبانہ اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔ ایک سال سے سرینگر میں کرفیو نافذ ہے کشمیری عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں ہندوستان نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں۔

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد کرفیو لگا کر قابض انڈین فوج اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں کے ذریعے مسلمانوں کو شہید کروارہے ہیں۔ ہندوستان کا دہشتگردانہ چہرہ پورے دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے جس سے ہندوستان پورے دنیا میں تنہا رہ گیا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں