لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرینس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ فل کورٹ ریفرینس میں جسٹس ملک شہزاد احمد موجود ہیں۔ فل کورٹ ریفرینس میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شریک تھے۔ فل کورٹ ریفرینس میں علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد وحید موجود تھے اور فل کورٹ ریفرینس میں جسٹس شاہد بلال حسن سمیت دیگر جج صاحبان بھی موجود تھے۔ فل کورٹ ریفرینس میں بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشننز کے نمائندے شریک تھے اور فل کورٹ ریفرینس میں صوبائی و وفاقی لاء افسران نے بھی شرکت کی۔ فل کورٹ ریفرینس کے موقع پر سینیئر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔
نامزد چیف جسٹس محمد امیر بھٹی طبیعت ناسازی کی وجہ سے فل کورٹ میں شریک نہیں ہو سکے اور نامزد جسٹس محمد امیر بھٹی چیف جسٹس محمد قاسم خان کی الوداعی تقریب میں شرکت کریں گے۔