بجلی کا بریک ڈائون، کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

0
145

کراچی: شہر کراچی کو پانی فراہم کرنیوالے گھارو اور پپری پمپ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن۔ شام 5 بجے سے دونوں پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بند ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کورنگی، لانڈھی، بن قاسم، کورنگی کریک، ملیر، شاہ فیصل، قیوم آباد ،کارساز سمیت ضلع شرقی کے دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ بریک ڈاؤن کے باعث اب تک کراچی کو 15 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا اور پمپنگ بند ہونے کے باعث لائنیں خالی ہوگئی ہیں۔ ملحقہ علاقوں کو بھی فراہمی آب بری طرح متاثر ہوگی اور متاثرہ علاقوں کے مکین پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں