اسلام آباد: اسلام آباد ائیر پورٹ کے ملازم راجہ آصف اقبال نے گدھا گاڑی پر دفتر آنے کی اجازت مانگ لی۔ ملازم نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو باضابطہ درخواست دے دی۔

درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ ادارے نے ٹرانسپورٹ کی سہولت بند کردی ہے اور پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ذاتی ٹرانسپورٹ لانا ممکن نہیں۔ مہربانی فرما کر مجھے میری گدھا گاڑی ائیرپورٹ لانے کی اجازت دی جائے۔