پاکستان اسٹیل مل وطن عزیز کی شناخت اور قومی ادارہ ہے، جمعیت علماء اسلام سندھ

0
50

 کراچی: جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر مولانا راشد سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل مل وطن عزیز کی شناخت اور قومی ادارہ ہے اور حکومت سازش کے تحت اداروں کو  کھوکھلا کرکے نجکاری کے جواز تلاش رہی ہے۔

اسٹیل مل کے 9350 ملازمین کی گولڈن شیک ہینڈ کے نام پر جبری برطرفی کی مذمت کرتے ہیں اور مسائل ملازمین کی برطرفی یا نجکاری سےحل ہونے والے نہیں ہے۔

 اسٹیل مل کی بحالی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے اور اسٹیل مل اگر تباہی کے ذمہ دار ملازمین نہیں نااہل انتظامیہ اور اعلی حکام ہیں اور اسٹیل مل کو تباہی کے دہانے پر لانے والے ذمہ داران کو کٹہرے میں لایا جائے۔ اسٹیل مل کے 9350 ملازمین کو جبرا برطرف کرکے قوم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونکی جاسکتی۔ کامیاب حکومتیں اور اہل حکمران ملازمین کو برطرفی یا اداروں کی نیلامی کو عار سے تعبیر کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں