کراچی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو مین ہٹن کی ایک ریاستی عدالت میں خود پر عائد کیے جانے والے ان 34 الزامات کی صحت سے انکار کیا۔
ان الزامات کا تعلق 2016 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی سے قبل ایک پورن اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو ایک دہائی قبل کے اس کے دعوی پر خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم کی ادائیگی سے ہے۔ یہ معاملہ 2016 کی صدارتی دوڑ سے کچھ روز قبل سامنے آیا تھا۔