چھ سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ میں ملزم زاکر عرف انڈولہ نے عدالت کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا

0
39

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی سٹی کورٹ کی عدالت میں کورنگی زمان ٹاون میں چھ سالہ ماہم سے زیادتی اور قتل کا مقدمہ میں اہم پیشرفت ہوگئی۔ ملزم زاکر عرف انڈولہ نے عدالت کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزمل ممتاز میو ایڈووکیٹ وکیل مدعی کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنا جرم قبول کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ملزم کے اعترافی جرم کے ابتدائی نکات سامنے آگئے ہیں۔

ملزم کے بیان میں چھ سالہ ماہم کو 27 جولائی کو اغوا کیا تھا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کی وجہ سے قتل کردیا۔ بچی کے قتل کے بعد لاش کچرہ کنڈی میں پھینک دی۔

عدالت نے اعتراف جرم کے بعد ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کے باعث شناخت پریڈ کی کارروائی موخر کردی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں