آئی جی سندھ کی یاد گار شہداء پولیس پر حاضری

0
38

کراچی: یوم شہدائے پولیس کے موقع پرآئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں یادگار شہداء پرحاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے فرض کی راہ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس جوانوں اور افسران کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز ڈاکٹر امیر شیخ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ خادم حسین رند،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ ثاقب اسماعیل میمن،ڈی آئی ڈی جی فائنانس ذوالفقار مہر کے علاوہ سی پی او میں تعینات دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں