ملٹری پولیس کا کلفٹن پولیس اسٹیشن کا گہرائو، اعلیٰ افسران کی مداخلت پر معاملہ حل

0
182

‏کراچی: اطلاعات کے مطابق کلفٹن پولیس اسٹیشن کو ملٹری پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساوتھ سٹی اسپتال کے مقام پر ناکے پے تعینات پولیس اہلکاروں نے ملٹری افسر کی گاڑی کو روکا۔ ملٹری افسر نے اہلکاروں کو دھمکیاں دی جس پر ملٹری افسر کر تھانے منتقل کیا گیا۔ ملٹری پولیس کے اہلکاروں نے افسر کو روکنے والے اہلکاروں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

https://www.facebook.com/101705608063027/posts/343965300503722/

ذرائع کے مطابق شہر بھر سے ملٹری کے سادہ اور وردی میں ملبوس دستے کلفٹن تھانے پہنچ گئے اور  کلفٹن تھانے کے دروازے پر ملٹری پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال نہ لے جایا جا سکا اور تھانے میں موجود عملہ خود کو یرغمال سمجھنے لگا۔

پولیس اور ملٹری کے اعلی افسران کے درمیاں بات چیت کا سلسلہ کلفٹن تھانے میں جاری تھا اور اعلیٰ افسران کی مداخلت پر معاملہ حل ہوگیا ہے۔ تھانے پہنچنے والے دیگر افسران بھی واپس چلے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں