کراچی’ سرینا موبائل مارکیٹ کے گارڈ نے یوٹیوبر کو انڈیا پاکستان میچ کی رائے لینے پر گولی مار دی

0
51

کراچی: سرینا موبائل مارکیٹ کے گارڈ نے یوٹیوبر سعد کو گولی مار دی، جان بحق یوٹیوبر سرینا موبائل مارکیٹ میں انڈیا پاکستان میچ کے حوالے سے عوام سے رائے لینے آیا تھا، گارڈ نے غصے نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ویڈیو مت بناؤ، اس کے بعد گارڈ نے چیمبر کر کے یوٹیوبر سعد کو گولی مار دی۔

تھانہ تیموریہ کی حدود میں سخی حسن پر واقع سیرینا موبائل مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سعد ولد مختار کے نام سے ہوئی، یوٹیوبر سعد ولد مختار سرینا موبائل مارکیٹ میں پاکستان انڈیا میچ کے حوالے سے عوام سے رائے لینے آیا تھا، کئی افراد کی رائے لینے کے بعد یوٹیوبر سعد نے وہاں کھڑے سرینا موبائل مارکیٹ کے گارڈ احمد گل ولد زواتا خان سے کہا کہ آپ بھی انڈیا پاکستان میچ کے حوالے سے کچھ رائے دیجئے
جس پر گارڈ نے کہا کہ میری ویڈیو مت بناؤ اور تھوڑی دیر میں گارڈ غصے میں آگیا اور اس نے اپنے پاس موجود ٹرپل ٹو رائفل کو چیمبر کیا اور یوٹیوبر سعد کے سینے پر گولی مار دی۔

گولی لگتے ہی یوٹیوبر سعد شدید زخمی ہوگیا اور اس کے منہ، ناک اور کان سے خون بہنے لگا، وہاں پر موجود عوام نے چنچی رکشہ میں ڈال کر یوٹیوبر سعد کو قریب ہسپتال امام جی پہنچایا پر دوران سفر یوٹیوبر سعد جاں بحق ہوچکا تھا، بعد ازاں لعش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور گارڈ کو تھانہ تیموریہ پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ابتدائی رپورٹ میں گارڈ احمد گل ولد زواتا خان نے بتایا کہ یوٹیوبر سعد ویڈیو بناتے ہوئے میری طرف اشارے کر رہا تھا جس پر طیش میں آکر میں نے اسے گولی مار دی، گارڈ احمد گل ولد زواتا خان شاہ سیکیورٹی کمپنی کا ملازم ہے جس کے قبضے سے ٹرپل ٹو رائفل پولیس نے قبضے میں لے لی اور مزید تفشیش جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں