نیشنل پریس کلب کا واقعہ بیرونی عناصر کی مداخلت کا ثبوت ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس

0
42

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے نیشنل پریس کلب میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحافیوں کے معاملات میں بیرونی عناصر کی مداخلت کا ثبوت قرار دیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافتی روایات کے مطابق صحافی تنظیموں یا پریس کلبز میں انتخابات کے بعد جیتنے والوں کو مشترکا طور پر اپنا لیڈر تسلیم کرلیا جاتا ہے لیکن کچھ عرصے سے صحافی تنظیموں میں شکست قبول کرنے کا رحجان کم ہوتا جارہا ہے، جسے حالیہ واقعے میں بیرونی عناصر نے اپنے حق میں استعمال کیا ہے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر انور رضا پر حملہ کرنے والا وحید ڈوگر وہی شخص ہے جس نے فائز عیسی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کارروائی کے لیے خط لکھا تھا اور اسی خط کی بنیاد پر صدر مملکت نے فائز عیسی کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کونسل کو بھیجا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وحید ڈوگر کا انور رضا پر حملے کا اقدام کسی بھی طرح ذاتی نہیں سب کچھ یقینی طور پر ایک ایجنڈے کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد صحافی برادری کو بدنام کرنا ہے لیکن واقعے کے بعد نیشنل پریس کلب کی انتظامیہ نے جس طرح اس معاملے کو نہایت مناسب انداز سے حل کیا وہ سراہے جانے کے قابل ہے۔ بیان میں وحید ڈوگر کی نیشنل پریس کلب کی ممبر شپ تاحیات ختم کیے جانے اور اس کے کلب میں داخلے پر ہیمشہ کے لیے پابندی کے فیصلے کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں