پی ڈی ایم حکومت سے وزیراعظم عمران خان کے استعفے کے بعد مذاکرات کرسکتی ہے، اکرم خان درانی

0
22

پشاور: رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں کا جلسہ ملتان اور کراچی سے بڑا ہوگا۔ اسپورٹس کمپلیکس میں خالی جگہ نہیں رہے گی اور جلسہ میں پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔ اپوزیشن کی تمام قیادت سے شرکت کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے اور پی ڈی ایم نے حکومت سے مذاکرات کرنے سے انکار صاف کردیا ہے۔

پی ڈی ایم حکومت سے وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کے بعد مذاکرات کرسکتی ہے اور31 جنوری سے پہلے وزیر اعظم عمران خان خود استعفیٰ دیں گے یا ان کو لانے والے گھر بجھوادیں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے لانے والے ہم سے مزید ایک سال کی مہلت چاہتے ہیں۔چھ جنوری کا جلسہ ہر صورت بنوں سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عوامی سمندر ان کو بہا کر لے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں