مذاکرات تب ہی ہونگے جب نااہل وزیر اعطم مستعفی ہونگے، شیری رحمان

0
26

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں ہے۔

پی ڈی ایم میں دراڑوں کی خبریں بے بنیاد ہیں اور  پی ڈی ایم میں دراڑوں کے بیانات دینے والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں اورقراردادوں پر قائم ہے۔ آصف علی زرداری کو اتحادی اورمزاحمتی سیاست کرنا اچھے طریقے سے آتی ہے۔ آصف علی زرداری جیلیں کاٹ چکے ہیں، ہم جیلوں سے نہیں ڈرتے اورمذاکرات تب ہی ہونگے جب نااہل وزیر اعطم مستعفی ہونگے۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کے تابع ہے۔ہم نااہل سرکار کو ہٹانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں