جنگلی ریچھ راولپنڈی کی آبادی میں داخل

0
26

راولپنڈی: بھاٹہ چوک میں جنگلی ریچھ آبادی میں داخل ہوگیا۔ جنگلی ریچھ کی تلاش کے لیے ریسکیو اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں بھاٹہ چوک پہنچ گئی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق جنگلی ریچھ گزشتہ روز بھی بستی میں آیا تھا، جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ریچھ کل رات بستی میں داخل ہوا تھا جسے ایک سکیورٹی گارڈ نے دیکھا تھا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 1122 پر آج اطلاع کی گئی تو ٹیمیں موقع پر پہنچی ہیں، ٹیموں نے پورا علاقہ سرچ کیا ہے پر ابھی تک ریچھ نہیں ملا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں