لاہور: پنجاب کے کورونا فنڈز میں 15ارب کی بے ضابطگیوں کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا فنڈز میں 15ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی بلنگ، بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکے اور دواﺅں کے نام پر 39کروڑ کی غیر مصدقہ خریداری کی گئی ہے۔ ڈی سی گورجرنوالہ نے گاڑیاں کرائے پر لے کر 1 کروڑ اور ایم او ملتان نے ملتان نے جنریٹر کرائے پر لے کر 20 لاکھ کا نقصان کیا۔
متن میں چیئر مین نیب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے کورونا فنڈ میں 15ارب کی کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے۔ کورونا فنڈ ز کی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لایا جائے۔