فنکار ہماراقیمتی اثاثہ، انکی مشکلات کا حل ہماری ذمہ داری ہے، میاں اسلم اقبال

0
26

لاہور: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹر ایسوسی ایشن قیصر ثناء اللہ خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

 سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں وفد نے تھیٹر کی بندش سے آرٹسٹوں اور تھیٹر سے وابستہ افراد کی معاشی مشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ تھیٹر کی بندش سے آرٹسٹس انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے وفد نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ وفد کا کہنا تھا کہ تھیٹر کی مسلسل بندش سے لوگوں میں خوشیاں بانٹنے والے خود کرب سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ محرم کی آمد سے قبل تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے، تاکہ ہم اپنے بچوں کے لیے روزی کما سکیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت تھیٹر کی بندش سے آرٹسٹوں کی مشکلات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار ہماراقیمتی اثاثہ، انکی مشکلات کا حل ہماری ذمہ داری ہے۔ تھیٹرز کو کھولنے کا معاملہ این سی او سی کے اجلاس میں رکھوں گا۔ 14 اگست سے قبل تھیٹرز کھلوانے کی پوری کوشش کروں گا۔ قوی امید ہے کہ این سی او سی کے اجلاس سے مثبت خبر آئے گی۔ میں نے اپنی وزارت اطلاعات کے دوران آرٹسٹوں کی فلاح کے لئے متعدد اقدامات کئے۔ حکومت فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کرے گی۔ وفد میں راشد محمود، افتخار ٹھاکر، سرفراز وکی اور دیگر شامل تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں