نیب کا سیکشن 31-A مجھ پر نہیں بلکہ خود چیئرمین نیب پر لاگو ہوتا ہے، سعید غنی

0
27

اسلام آباد: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب کا سیکشن 31-A مجھ پر نہیں بلکہ خود چیئرمین نیب پر لاگو ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک ویڈیو پر بلیک میل ہوکر تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں اور کیسز پر اثر انداز ہورہے ہیں۔

 میں پیر کی صبح نیب کراچی کے دفتر میں اکیلا جاؤں گا اور ساتھ کچھ کپڑے لے جاؤں گا تاکہ نیب کی دوسری پریس ریلیز میں جو تحقیقات کے نام پر مجھے ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے اس کی مجھ سے وہ تحقیقات کریں۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جس ویڈیو کی وجہ سے چیئرمین نیب موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ حکومت کے ہاتھوں بلیک میل ہورہا ہے وہ ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس ہے کیونکہ اس کی گرفتاری اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر چیئرمین نیب سمیت تمام نیب اچھل پڑی ہے۔

 چیئرمین نیب قوم کو بتائیں کہ انہوں نے شوگر اسکینڈل، گندم اسکینڈل، پیٹرول پرائس اسکینڈل، ادویات اسکینڈل پر کون سی تحقیقات کی ہیں اور مختلف کمیشن کی رپورٹس کے باوجود اس میں جو پی ٹی آئی کے اے ٹی ایمز ملوث پائے گئے ان کے خلاف کون سے کیسز نیب میں دائر کئے ہیں۔ اس وقت چیئرمین نیب کے پاس کچھ نہیں تاہم حکومت کے پاس ان کی ویڈیو ہے۔ ایم کیو ایم ملکی سیاست سے فارغ ہوچکی ہے اور ان کا طرز سیاست آج بھی الطاف حسین کے طرز سیاست کی طرح ہے اور وہ لسانی اور تعصبانہ سیاست کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں