سلیکٹڈ عمران نیازی کو قوم پر مسلط کیا گیا، زاہد خان

0
74

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہد خان کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ عمران نیازی کو قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔

اس ناہل عمران نیازی نے کہا تھا کہ جب میں وزیراعظم بنوں گا تو گرین پاسپورٹ کی عزت بڑھے گی لیکن عمران نیازی نے پاکستان اور پاکستانیوں کی رہی سہی عزت بھی خاک میں ملا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری والے وفاقی وزیر نے پاکستانیوں کو دنیا بھر میں بے عزت اور بدنام کردیا۔ دنیا میں پی آئی اے کے جہاز جانے تو دور کی بات مختلف ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ نااہل حکومت جب سے اقتدار میں آئے ہیں مہنگائی و بے روزگاری عروج پر ہے اور ہر روز کوئی نہ کوئی کرپشن کا سیکنڈل آر ہا ہے وہ چاہیے چینی کا سکینڈل ہو، ادویات کا، آٹا کا یا پیٹرول کا اسکینڈل اب سیمنٹ میں منافع کا سکینڈل آرہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ موجودہ حکمران  کی وجہ سے سیکنڈل اس قوم کی تقدیر بن چکے ہیں اور دنیا بھر سے کرائے کے ترجمانوں اکھٹا کیا گیا۔ ان ترجمانوں پر قومی خزانہ بھی لٹا رہے ہیں اور اس قوم کی تقدیر کی فیصلے بھی کرائے کے ترجمان کررہے ہیں۔ آج یہ پی ٹی ڈی سی کو ختم کرانے کے درپے ہیں اورلوگوں کو روزگار دینے کی بجائے بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہی کرائے کے ترجمان قومی آثاثے اونے پونے دام بیچ کر باہر بھاگ جائیں گے اور کیا عمران نیازی کو اس ملک کی بربادی کے لیے لایا گیا ہے۔ ان حالات میں اپوزیشن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سیلیکٹڈ سے قوم کی جان چھڑانے اپنا کردار ادا کرے اور میڈیا پر قدغن ہے، اظہار آزادی رائے کا گلا گھونٹا جا رہا ہے اور میر شکیل الرحمان کو جیل میں ڈالنا عمران خان کا کارنامہ ہے۔ یہ داغ عمران خان نیازی کے دامن پر ہمیشہ رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں