ممتاز شاعر، محقق، کالم نگار ناصر زیدی انتقال کرگئے

0
65

اسلام آباد: ممتاز شاعر، محقق اور کالم نگار ناصر زیدی آج اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔

سید ناصر زیدی 8 اپریل 1943ء کو مظفرنگر (یوپی) میں پیدا ہوئے تھے۔ لاہور میں تعلیم  و تربیت پائی۔ بی اے لاہورسے کیا۔ لاہور ہی میں ان کا ذوق شعری پروان چڑھا۔ ہفت روزہ ‘حمایت اسلام’ سے کالم نویسی کا آغاز کیا۔ کچھ عرصہ روزنامہ ‘امروز’ میں سامع بصری کے قلمی نام سے لکھتے رہے۔ پندرہ روزہ ‘آہنگ’ کراچی میں لاہور کی ادبی ڈائری بھی لکھتے رہے۔ ماہ نامہ ‘ادب لطیف’ کے علاوہ متعدد ادبی و نیم ادبی رسائل کے ایڈیٹر رہے۔ کئی وزرائے اعظم کے اسپیچ رائٹر رہے۔ چند برس سے لاہور میں مقیم تھے اور مختلف اخبارات میں کالم لکھ رہے تھے۔ ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں ‘ڈوبتے چاند کا منظر’، ‘وصال’، ‘التفات’ (شعری مجموعے)۔ ان کے علاوہ وہ لگ بھگ ڈیڑھ درجن مختلف کتب کے مؤلف اور مرتب رہے جن میں حضرت قائد اعظم سے متعلق ‘وہ رہبر ہمارا وہ قائد ہمارا’ اور علامہ اقبال کے بارے میں ‘بیاد شاعر مشرق’ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں