لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کے اختیارات دینے کا نوٹس لے لیا

0
61

کراچی: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کے ضلعی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا نوٹس لے لیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تمام ججوں کو انتظامی افسروں کو دیئے اختیارات کے معاملے پر میٹنگز کرنے سے روک دیا اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائی کورٹ نے سیشن جج لاہور سمیت پنجاب کے تمام ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے پنجاب حکومت کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور پنجاب حکومت نے انتظامی افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے سے قبل لاہور ہائی کورٹ سے مشاورت نہیں کی۔ پنجاب حکومت کا لاہور ہائی سکورٹ سے مشاورت کے بغیر انتظامی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 14 اور 37 کیخلاف ورزی ہے اور پنجاب کی ماتحت عدلیہ کا کوئی بھی جج انتظامی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات تفویض ہونے سے متعلق کسی میٹنگ میں شرکت نہ کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں