اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں ہونے والی کاروائی پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے اسپیکر کی رولنگ معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔
سپریم کورٹ نے مختصر تحریریں حکم جاری اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے سیکریٹری دفاع اور داخلہ کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں جو ہوا اُس پر ججز نے نوٹس لینے کا فیصلہ لیا اور تمام سیاسی جماعتیں امن و امان یقینی بنائیں۔ امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہئے اور تمام ریاستی ادارے کوئی غیر قانونی قدم نا اُٹھائیں۔ سپریم کورٹ میں درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔