اسلام آباد: چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ 11 مزدوروں کی جان لینا بہت بڑا ظلم ہے۔ اپنے خاندانوں کے لئے رزق حلال کمانے والوں کا ناحق خون بہانا انتہائی قابل دکھ ہے۔ اس مجرمانہ فعل کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے اور واقعہ میں ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔متاثرہ خاندانوں سے دلی رنج وغم اور افسوس کرتا ہوں۔ اللہ تعالی شہیدمزدوروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔