کوہسار یونیورسٹی مری کا باقاعدہ آغاز، نوٹیفیکیشن جاری

0
432

لاہور: پنجاب حکومت نے کوہسار یونیورسٹی مری کے باقاعدہ آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔  

ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب ہائوس مری، ریسورس سینٹر مری، گورنمنٹ ڈگری کالجز فور بوائز اینڈ گرلز اور مری بروری کی 86 کنال اراضی اپنے تمام فوائد کے ساتھ کوہسار یونیورسٹی مری کے نام منتقل کردی گئی۔

یونیورسٹی دیگر روایتی مضامین کے ساتھ ساتھ سیاحت اور ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ پر فوکس کرے گی۔ پنجاب ہائوس مری کو بطور ٹورازم کمپلیکس برائے یونیورسٹی بنایا جائیگا جو ہاسپٹیلیٹی کے شعبے کے زیر انتظام کا کریگا اور طلبہ و طالبات کیلئے پریکٹیکل علم کا ذریعہ بنے گا۔ ریسورس سینٹر مری یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک اور وائس چانسلر آفس کے علاوہ سمارٹ لائبریری کے طور پر استعمال ہوگا۔ یونیورسٹی مری کے ملحقہ علاقوں، گلیات، ہزارہ ایبٹ آباد کے علاوہ آزاد کشمیر کے طلباء وطلبات کو بہت فائدہ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں