رینجرز اہلکاروں کی معذرت کے بعد روڈ کو کھول دیا، علامہ راشد سومرو

0
245

کراچی: ترجمان جمعیت علماء اسلام کے مطابق جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نام پیغام میں کہنا ہے کہ سڑکوں پر پاکستانیوں کو روک کر انکی تذلیل کرنا بند کریں۔ لوگوں کے ساتھ گاڑیوں میں فیملیاں موجود ہوتی ہیں اور۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ مسافروں کی تذلیل کرتے ہیں۔ ہمیں گولی مار دیں مگر آئے روز تذلیل کرنا بند کریں۔

 علامہ راشد سومرو نے کہا کہ آج جو واقعہ پیش آیا رینجرز اہلکاروں کی معذرت کے بعد روڈ کو کھول دیا گیا۔ آئندہ سندھ سمیت ملک بھر میں اس طرح کے واقعات کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ رینجرز کے بالائی افسران کی جامشورو میں دھرنے کے مقام آمد پر رینجرز نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، معافی تلافی کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں