کراچی: ملير کے علاقے پپری کے صابو گبول گوٹھ میں ایک شخص کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے واقع کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن عارف مہر نے صابو گوٹھ پہنچے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے آنے کا مقصد شواہد اکٹھے کرکے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنا ہے اور ورثاء کو انصاف کی خاطر اس وقت ایف آئی آر میں الزام کے قلم لگائے گئے ہیں۔ جب میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ہوگی تو کیس میں زیادتی کے قلم لگائے جائیں گے۔