قبائلی علاقوں میں آنکھوں کی اشوب چشم بیماری پھیل گئی

0
32

وانا: ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خیبرپختون خوا کے قبائلی علاقوں میں اشوب چشم کی بیماری بہت تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔ ضلع جنوبی وزیرستان میں آشوب چشم کے وائرس پھیلنے کے بعد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی نمایاں تعداد دیکھی جا رہی ہے۔

مجکمہ صحت جنوبی وزیرستان کے مطابق آشوب چشم‘ جو کہ آنکھوں کا عام وائرل انفیکشن ہوتا ہے اور اس میں آنکھیں گلابی یا سرخ ہوجاتی ہیں اور متاثرہ شخص کی آنکھوں میں خارش رہتی ہے۔

شہر بھر میں بچوں اور بالغ افراد میں آنکھوں میں شدید خارش، ان کا سرخ ہونا، آنکھوں سے پانی کے اخراج سمیت آنکھوں کے گرد سوجن ہونے کی شکایات میں تیزی آگئی اور سرکاری ہسپتالوں میں یومیہ 100 کے قریب متاثرہ افراد چیک اپ کے لیے آنے لگے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ وائرس سے متاثر ہونے والے فرد کی آنکھوں میں 10 دن تک شدید خارش اور درد رہ سکتا ہے جب کہ متاثرہ شخص کے قریب رہنے والے افراد بھی اس سے مبتلا ہوسکتے ہیں۔ وائرس میں مبتلا افراد ٹوٹکوں اور دیگر طریقوں کے ذریعے آنکھوں کی تکلیف کم کرنے کی کوشش نہ کریں اور صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔

انھوں نے بتایا کہ پھیلنے والے وائرس سے وقتی طور پر آنکھوں کا پردہ، قرنیا اور دیگر حصے بھی متاثر ہوسکتے ہیں، تاہم اب تک وائرس سے سنگین بیماری کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔

عوامی حلقوں نے محکمہ صحت خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع لوئر جنوبی وزیرستان کے تمام ہسپتالوں میں مذکورہ اشوب چشم وائرس کے روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں