صحافیوں کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو آخری موقع

0
72

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں ایف آئی اے حکام کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے نتائج سے خبردار کیا ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران شفقت اور عامر میر سے ایف آئی اے کی بدسلو کی کا نوٹس لے لیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت مکمل ہونے تک ہائیکورٹ سے مقدمہ نہ سننے کی استدعا کی جسے کورٹ مسترد کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک زیر التوا کارروائی کے حصے کے طور پر حکومت کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی سرزنش کی  اور کہا کہ کہ وہ شہریوں اور صحافیوں سے تفتیش کے اپنے طریقہ کار کو منظم کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ایف آئی اے نے لاہور میں صحافیوں عامر میر اور عمران شفقت کو بغیر کسی مناسب نوٹس کے گرفتار کر لیا اور بعد میں انہیں رہا کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے کو ایسے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں