پاک بحریہ نے مشترکہ آپریشن میں تجارتی جہاز کے عملے کو بچا لیا

0
28

کراچی: پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے 180 ناٹیکل میل دور جنوب میں تجارتی جہاز ایم وی سواری۔ ایچ کے عملے کو بچا لیا۔ یہ نا خوشگوار واقعہ پاکستان کے سمندر کے خصوصی اقتصادی زون میں پیش آیا جس میں سمندر میں طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث تجارتی جہاز ڈوب گیا۔

 ڈوبنے سے قبل جہاز کے عملے کی جانب سے ہنگامی پیغامات بھیجے گئے جو کہ ایک قریبی مال بردار جہاز ایم ٹی ایلان وائٹل نے سنے اور عملے کے پانچ ارکان کو فوری طور پر بچالیا۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کوواقعے کی اطلاع ملتے ہی پہلے سے فضائی نگرانی پر معمور پاک بحریہ کے ہوائی جہاز کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا علاوہ ازیں پی ایم ایس اے کے ایک ہوائی اور سمندری جہاز کو بھی مدد کے لیے  فوری طور پر روانہ کیا گیا۔ پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز نے ابتدائی طور پر عملے کے آٹھ ارکان کی نشاندہی کی اور بعد ازاں ایک لائف رافٹ کی مدد سے عملے کے مزید پانچ ارکان کو بچا لیا۔ ہوائی جہاز نے عملے کے مزید ارکان کی نشاندہی کی اطلاع قریبی جہاز ایم ٹی دیش ابھیمان کو دی جس نے مزید پانچ ارکان کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔

اب تک پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے کی کوششوں کے نتیجے میں عملے کے اٹھارہ میں سے پندرہ ارکان کو بچالیا گیا ہے جبکہ تین ارکان کی تلاش کے لیے پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی اور بحری جہاز سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈوبنے والے جہاز کے تمام عملے کا تعلق شام سے ہے جو بھارت سے تجارتج سامان لے کر صومالیہ جارہا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں