دشمن کی چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں وطن کا ہر حال میں دفاع کریں گے، آرمی چیف

0
47

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید کا دن گزارا۔ آرمی چیف نے دستوں کی پیشہ وارانہ پھرتی، صلاحیت اور عزم و ہمت کو داد دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ دشمن کی چالوں سے بخوبی آگاہ ہیں، وطن کا ہر حال میں دفاع کریں گے۔ پاک فوج دفاع وطن کے لیے ہر لمحہ مکمل تیار ہے۔

آرمی چیف نے عسکری ادارہ امراض قلب اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزز کا بھی دورہ بھی کیا اور این آئی ایچ ڈی میں سینٹر آف ایکسیلنس کا افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے کورونا وبا پر قابو پانے میں آرمی میڈیکل کور کی کار کردگی کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں