مظفرآباد: چئیرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا مظفرآباد آزاد کشمیر میں مرکزی عید گاہ میں عوام سے خطاب۔
شہریار خان آفریدی نے خطاب میں کہا کہ میرے ہمراہ کشمیر کمیٹی کے اراکین بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پہنچے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے حقیقی سفیر کی حیثیت سے دنیا بھر میں اہم فورمز پر کشمیر کی آزادی کا مقدمہ لڑرہے ہیں اور ہم کشمیر کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔
مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے۔ فاشسٹ مودی حکومت جان لے کشمیریوں کی جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ کشمیر کی آزادی تک کشمیر کا مقدمہ ہر فورم اور ہر میدان میں لڑینگے اور دشمن جان لے کہ کشمیر کاز کیلئے پاکستان کے عوام، سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج سمیت تمام سٹیک ہولڈرز متحد، یکسو اور یک جان ہیں۔
شہریار آفریدی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر اور صدر سردار مسعود خان کے ہمراہ آزادی کشمیر کیلئے نکالی گئی ریلی کی قیادت بھی کی۔