لاک ڈاؤن، محکمہ داخلہ سندھ کا نیا حکم نامہ جاری

0
159

کراچی: صوبے میں تعلیمی ادارے، ٹریننگ انسٹیوٹ، شادی ہالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق بزنس سینٹر، ایکسپوہالز، اسپورٹس کلب، جمز بھی بندرہیں گے اور اسپورٹس ٹورنامنٹ، بیوٹی پارلر، مزارات، سیمنا، تھیٹر بھی بند رہیں گے۔

ریسٹورنٹ کو ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی اور پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے حوالے سے فیصلہ منگل دوجون ہوگا۔ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کی وزیرٹرانسپورٹ کےساتھ میٹنگ کےبعد کیا جائے گا۔

 پیر سے جمعہ تک کاروبار کھولنے کی اجازت ہو گی اور کاروباری اوقات کارصبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہونگے۔ کورونا کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ علاقے میں نقل وحرکت کومحدود کرنے کا اختیار رکھتی ہے اورنیا لاک ڈاؤن آڈر 30 جون تک نافد العمل ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں