کراچی: ماڈل کالونی حادثے میں متاثرہ گھر میں جھلس کر جانبحق ہونے والی بچی ناہیدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ایم پی اے حلیم عادل شیخ، ضلع کونسل چیئرمین سلمان عبداللہ مراد، جی ایم قمر اور سیکریٹری پی آئی اے شعیب احمد نے شرکت کی۔ حادثے میں جانبحق بچی کو پی آئی اے کی طرف سے 10 لاکھ کا چیک دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔