ریاض: سعودی پریس کے مطابق یہ فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت کیا گیا ہے۔
11مارچ 1937ء کو (27 ذی الحجہ 1355 ہجری) کو پہلی مرتبہ قومی پرچم کا دن منایا گیا تھا جب سابق سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز آل سعود نے اس پرچم کو سعودی مملکت کی نمائندگی کے طور پراختیار کیا تھا۔