نواب ثنااللہ زہری اور جنرل ر عبدالقادر کا رفقا کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

0
80

کوئٹہ، نواب ثنااللہ زہری اور جنرل ر عبدالقادر نے رفقا کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کرلیا۔ سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنرل ر عبدالقادر بلوچ دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور نواب ثنا اللہ زہری کے سیاسی و قبائلی رفقاء نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی حمایت کردی۔ باقاعدہ شمولیت آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کیساتھ کنونشن میں کیا جائیگا۔ جنرل ر عبدالقادر نے مختلف سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حوالے سے شرکا سے رائے طلب کی۔

نواب ثنااللہ زہری نے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ڈرائنگ روم میں فیصلے کرتے ہیں اور ہم عوامی لوگ ہیں اپنے لوگوں کو اہمیت دیتے ہیں مشاورت کرکے فیصلے کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کادعوت دینے پر مشکور ہوں۔ نواز شریف نے ہمیں دھوکہ دیا، پیپلزپارٹی اسی دن سے رابطے میں تھی اور نواز شریف میں فطرت میں وفا کرنا نہیں۔ نواز شریف اور اس کی بیٹی کو بہت عزت دی چھوڑا نہیں۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے یہی امید ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح آگے بھی عزت دیں گے۔

جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیں  شمولیت کی دعوت دی ہے۔ زرداری صاحب کو کہا عزت کریں گے اپنی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے اور غیر مشروط طور پر شامل ہونے کا کہا ہے مگر پوزیشن چاہتے ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹم بنایا، متفقہ آئین بنایا اور ہندوستان سے 5 ہزار مربع میل زمین واپس لی۔ ایک آپشن ن لیگ میں دوبارہ  شمولیت کا ہے۔ ن لیگ نے وہ جماعت ہے جس نے ہمارے خواتین کی بے عزتی کی۔ دس ماہ ہوگئے پارٹی چھوڑنے کے بعد کسی نے پوچھنے کی زحمت نہیں کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں