تربت: مکران ڈویژن میں انٹرنیٹ بحالی کی پروقار تقریب کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹر تربت میں انعقاد کیا گیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی کوششوں سے مکران ڈویژن میں یوفون کی انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔ یوفون انٹرنیٹ 3G اور 4G سروس کی بحالی زبیدہ جلال کے ایک اور انتخابی وعدے کی تکمیل ہے۔
انٹرنیٹ بحالی سے علاقے میں سماجی تعلیمی اور معاشی سرگرمیاں تیز ہونگی اور انٹرنیٹ بحالی سے طلباء طالبات آن لائن کلاسز کی سہولیات سے مستفید ہونگے۔