شیرگڑھ: نجم سیٹھی کی اہلیہ اور معروف اینکر ایم پی اے سیدہ جگنو محسن کرمانی کے قافلے پر قاتلانہ حملہ۔ سیدہ جگنو محسن کرمانی کے قریبی ساتھی علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت عرفان بٹ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔
حملے میں عرفان بٹ اور المحسن گروپ کے قافلے کے تمام ساتھی محفوظ رہے۔ جگنو محسن کے کافلے پر مخالفین کی فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مخالفین کی جانب سے چند روز قبل غیر اخلاقی اور دھمکیوں پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی۔ متعبر حلقوں کی جانب سے المحسن گروپ کے کافلے پر قاتلانہ حملے کی شدید مزمت کی گئی ہے۔
عرفان بٹ کا کہنا ہے کہ المحسن گروپ نے کبھی بھی سیاسی مخالفت میں مخالفین کو نشانہ نہیں بنایا اور المحسن گروپ نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔ تمام دوستوں اور ساتھیوں کا مشکور ہوں جنھوں نے اظہار یکجہتی اور محبتوں سے نوازا۔