بحریہ ٹائون کے سامنے احتجاج، جلائو گھیرائو گاڑیاں موٹر سائکلیں نظر آتش، املاک کو شدید نقصان پہنچا

0
86

کراچی: بحریہ ٹائون کے خلاف قوم پرستوں جماعتوں کا احتجاج، جلائو گھیرائو میں موٹر سائکلیں، گاڑیاں نظر آتش املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

بحریہ ٹائون کے سامنے قوم پرست جماعتوں کے ہزاروں کارکنوں نے احتجاجی دھرنے کے بعد جلائو گھیرائو شروع کردیا اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔

ُ

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹائون قدیم سندھی گوٹھوں پر چڑھائی بند کرے اور ملیر واسیوں کے زمینوں پر قبضے ختم کرے۔ مظاہرین نے بحریہ ٹائون کے خلاف شدید نعرے بازی اور احتجاج سے موٹروے کے دونوں اطراف بلاک کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کردی۔ موٹروے پر کراچی سے حیدرآباد جانے والا ٹریفک سخت متاثر تھی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد سوزوکی کے شو روم کو آگ لگا دی۔ احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراو اور توڑ پھوڑ بحریہ ٹاؤن کا سامان جلا ڈالا۔ مشتعل افراد نے پول اور سڑکوں پہ لگی رکاوٹیں توڑی اور قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں پاکستان دشمن جماعت بھی شامل پاکستان اور پنجاب مخالف نعرے بازی کی گئی۔ جئے سندھ کارکنان نے بحریہ ٹائون پر جھنڈے لگاتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے اندر موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔

بحریہ کراچی میں توڑ پھوڑ نے کراچی میں پرانی طاقتوں کا دور دوبارہ دہرا دیا گیا۔ قوم پرست جماعت کے کارکنان نے لاٹھی چارج کے دوران شہریوں کی گاڑیوں سمیت متعدد دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور جلائو گھیرائو کیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق مظاہرین کی تعداد 3000 کے قریب تھی۔ سندھ کی قوم پرستوں کی اپیل پر یہ احتجاج اور دھرنا دیا گیا۔ سندھ ایکشن کمیٹی کی دس سے بارہ جماعتیں اس میں شامل تھیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس اور ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن کی ہدایات پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بحریہ ٹاؤن کے اطراف سپرہائی وے اور موٹروے کے قریب سیکیورٹی کا خاطر خواہ بندوبست کیا تھا۔

انٹیلیجنس زرائع کے مطابق قوم پرست تنظیم جئے سندھ متحدہ محاذ (جسقم) کے کارکنان بحریہ ٹاؤن کے اندر داخل توڑ پھوڑ کی اور جسقم کے کارکنوں نے بحریہ ٹاؤن میں قائم پراپرٹیز، کاریں اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔ چار سو سے زائد مظاہرین جن میں مسلح افراد بھی شامل ہیں بحریہ ٹاؤن کے اندر گئے اور جلائو گھیرائو کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں