اسلام آباد: قائد حز ب اختلاف شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا معاملہ، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریری کیا ہے۔ فیصلے میں لکھا ہے کہ شہباز شریف کو جس انداز میں ریلیف دیا گیا وہ کسی کیلئے مثال نہیں بن سکتا۔ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف لاہور ہائی کورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست کی پیروی میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ احتساب عدالتوں میں خالی آسامیوں پر فوری تعیناتیاں کی جائیں۔