اسلام آباد: واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے تفصیل جاری کردی۔ تربیلا میں پانی کی آمد 50 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 60 ہزارکیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 42 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 58 ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 93 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 98 ہزارکیوسک ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 25 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 5 ہزارکیوسک ہے۔
نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 26 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 26 ہزار، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 71 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 98 ہزار ایکڑ فٹ ہے اور چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائرمیں آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 7 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔