کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پچھلے دنوں انٹیلی جنس آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
صدر مملکت نے کیپٹن فہیم عباس، سپاہی نعیم شاہ اور سپاہی شفیع اللہ شہید کے اہلِ خانہ سے بات کی۔ صدر مملکت نے شہداء کو اُن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔